Skip to main content

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر ،اسد عمر بھی میدان میں آگئے،واضح ہدایات جاری کر دیں ...................


دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر ،اسد عمر بھی میدان میں آگئے،واضح ہدایات جاری کر دیں



اسلام آباد   ,(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ہدایت کی ہے , کہ دیامر بھاشا ڈیم پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدمات اسد عمر کی زیرِ صدارت دیامر بھاشا ڈیم سے ,متعلق جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان، اور وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ نے وڈیو لنک کے توسط سے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا کو منصوبے کی زمین کے حصول کے علاوہ تعمیراتی ٹھیکوں کے حوالے سے کیے جانے والے کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ واپڈا کے حکام نے شرکا کو زمین کی خریداری,  آباد کاری اور دیگر پہلووں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکا کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 6 بڑے, حصوں میں منقسم ہے اور ہر حصے کے لئے علیحدہ علیحدہ ٹھیکے مشاورت کے بعد دیے جائیں گے ۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ , دیامر بھاشا ڈیم کے قومی ضرورت کے منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا,  اور تمام اسٹیک ہولڈرز اس سلسلے میں واپڈا کو ضروری اعانت فراہم کریں گے ۔ وزارت منصوبہ بندی، توانائی اور واپڈا کے اعلی حکام بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...