باوردی پولیس اہلکار کی خاتون سے زیادتی لیکن اوپر سے اس کا شوہر پہنچا تو ملزم نے کیا حرکت کی؟ افسوسناک تفصیلات منظرعام پر ..........
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں باوردی اہلکار نے گھر میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا, واقعے کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں درج کرکے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جمشید کوارٹر تھانے کے باوردی اہلکار نے تین ہٹی کے قریب خاتون سے اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر زیادتی کی ، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں جمشید کوارٹر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ اہلکار حسنین باوردی ہوکر گھر میں گھسا اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور جب میرا شوہر گھر پہنچا تو اہلکار نے , شیشے کی پلیٹ مجھے ماری جو میرے سر پر لگی اور میں زخمی ہوگئی۔خاتون کے مطابق میرا شوہر مجھے اسپتال لایا تو اہلکار حسنین بھی وہاں پہنچ گیا اور مجھے زبردستی تھانے لے آیا۔
تھانے میں ڈیوٹی آفیسر رشید نے میرے شوہر کو ڈرایا دھمکایا. حسنین اور رشید نےمیرے شوہر پر تشدد کیا , اورمجھے طلاق دینے کا کہا ۔ متاثرہ خاتون نے دعوی کیاہے کہ اہلکار حسنین کہتا ہے ,, کہ پورا جمشید کوارٹر تھانہ اس کے ساتھ ہے۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار حسنین کو گرفتار کرلیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.