مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے دنیا کا خطرناک ملک قرار دے دیا،
بھارت کے متنازع شہریت بل پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرديا۔ کمیشن نے پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے مثبت پیشرفت کا بھی اعتراف کرلیا۔
امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے اپنی سالانہ رپورٹ 2019ء جاری کردی جس میں بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں متنازع شہریت بل پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ سال کے دوران اقلیتوں پر حملوں میں اضاہفہ ہوا، جس کے بعد اسے مذہبی آزادی کے حوالے سے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
کمیشن کی رپورٹ میں بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے پر بھی شدید تنقید کی گئی۔
دوسری جانب امریکی کمیشن کی رپورٹ میں پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، کرتار پور راہداری، پہلی سکھ یونیورسٹی اور ہندو مندر کو دوبارہ کھولنا احسن اقدام قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں امتیازی مواد کے ساتھ تعلیمی مواد پر نظرثانی کے پاکستانی حکومتی اقدامات کی بھی تعریف کی گئی ہے۔
بھارت کے متنازع شہریت بل پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرديا۔ کمیشن نے پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے مثبت پیشرفت کا بھی اعتراف کرلیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.