" میں خود کشی کرلوں گا اگر اس قابل نہ رہا کہ ۔ ۔ ۔" بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ بول پڑے ............
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے, انہیں لگتا ہے , جس دن وہ اداکاری کرنے کے قابل نہیں رہے, خودکشی کرلیں گے۔
اداکار نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی اداکاری سے جنون کی حد تک لگاؤکے بارے میں بتایا کہ , بطور اداکار ابھی ان کا کام ختم نہیں ہوا , بلکہ وہ روز صبح اس یقین کے ساتھ جاگتے ہیں کہ اپنے پرستاروں کو اپنی اداکاری کے ذریعے کچھ نہ کچھ دیں گے۔
70 سالہ اداکار نے کہا بطور اداکار ابھی میرے پاس بہت کچھ ہے اپنے چاہنے والوں کو دینے کے لیے اور میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ مجھے اب بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ مجھے میرے کام سے محبت ہے. مجھے اداکاری سے محبت ہے، پرفارمنس دیتے وقت جو جوش میرے اندر ہوتا ہے, میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا مجھے ایسا لگتا ہے مجھے اداکاری کا جنون ہے
بھارتی لیجنڈ نے اپنی اداکاری سے محبت کی حد بیان کرتے ہوئے کہا , مجھے لگتا ہے جب کل صبح میں جاگوں گا اور اداکاری کرنے کے قابل نہ رہا , تو میں خود کشی کرلوں گا، اداکاری کے بغیر زندگی میں کیا ہے؟
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.