"ایسا رمضان مسلمانوں کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا گیا جس میں۔۔۔" عالمی میڈیا کی ماہ ماہ مقدس پر غمزدہ کردینے والی رپورٹ جاری ...........
ریاض/قاہرہ/اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے ایک ارب 80کروڑ مسلمان اس بار ایسا رمضان منانے جارہے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔مسلمانوں کی تاریخ میں ایسا رمضان پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا , جس میں مساجد کی رونقیں ماند پڑچکی ہوں ۔ مسجد الحرام سمیت مسلمانوں کے بیشتر مقدس مقامات پر اجتماعات پر یا تو پابندی ہے, یا انہیں محدودکردیاگیاہے۔
برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کی غمزدہ کردینے والی ایک رپورٹ میں دنیا کے مختلف ممالک کا ذکر کیاگیا ہے. جہاں پر مقیم مسلمان اس بار رمضان کی روائتی خوبصورتیوں سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں رمضان المبارک دستک دے چکا ہے ۔ لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے , مسلمانان عالم روائتی خوشیوں سے محروم رہیں گے۔
ماہ مقدس اجتماعات، سماجی روابط، خیرات و عطیات اور مشترکہ عبادات کادوسرا نام ہے لیکن بند پڑی مساجد،کوروناوائرس کرفیوزاوراجتماعات پرپابندیوں کی وجہ سے ایک ارب اسی کروڑ مسلمانوں کیلئے , یہ ایک ایسارمضان بن گیا ہےجس کی مسلمانوں کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
رائٹرز کے مطابق خانہ کعبہ، مسجد اقصیٰ ،مسجد نبوی میں اجتماعی عبادت پرپابندی ہے نہ صرف سعودی عرب بلکہ مصر،اردن،متحدہ عرب امارات، ایران،عراق، انڈونیشیا،اورملائیشیاسمیت دنیاکےبیشتر مسلمان جبکہ, برطانیہ اورجرمنی سمیت تقریبا تمام غیرمسلم ممالک میں مساجد میں تروایح اورباجماعت نمازپرپابندی ہے۔۔
پاکستان میں اگرچہ مساجدکومشروط طورپرکھولنےکی بات کی گئی ہے, تاہم اس پر اعتراضات بھی سامنےآرہے ہیں۔۔
موجودہ صورتحال پرنہ صرف پاکستان بلکہ , دنیا بھر کے مسلمان غمزدہ ہیں۔ اوراس رمضان خدا کی رضامندی ، موذی مرض سے نجات اورمساجد کی رونقوں کی بحالی کی خصوصی دعائیں مانگنے کیلئے پرعزم ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.