اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف , کو اشتہاری قرار دلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے, کہ نواز شریف کو اراضی کیس میں اشتہاری دلوانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے گا ۔ سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرانے کے قانونی تقاضے پورے کرلیے گئے ہیں۔
نیب ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ , نواز شریف متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے سوالنامے کا جواب بھی نہیں دیا . جس کی وجہ سے انہیں احتساب عدالت سے اشتہاری قرار دلوایا جائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.