وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بھارتی منصوبہ بالآخر بے نقاب ہو گیا، آئی سی سی کو ایسی تجویز پیش کر دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے .........
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) , نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں مالیاتی تقسیم کا نیا سسٹم لانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ممبران کے درمیان ویڈیو کانفرنس میں بی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے جے شاہ نے کہا کہ , کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کا جو مستقبل نظر آ رہا ہے , اس میں منظرنامہ بڑا تبدیل ہوجائے گا اس لئے کرکٹ برادری کو چاہیے , کہ پرانے فنانشل ماڈل کو یکسر تبدیل کرتے ہوئے , نئے سسٹم کو اپنانے کیلئے مجوزہ ڈرافٹ تیار کرے، خاص طور پر کمزور بورڈز کو بھارت کی ضرورت زیادہ پڑے گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کا موجودہ مالیاتی نظام 2023ء, تک مروج ہے , لیکن نئے فیوچر ٹور پروگرام سے قبل بھارت دیگر کرکٹ بورڈ کو اپنے تابع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔قبل ازیں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر بگ تھری منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے , بی سی سی آئی نے ریونیو کے 70 فیصد حصے پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے 8 سال میں 570ملین ڈالرز کمانے کیلئے راہ ہموار کی تھی۔
سال 2017ءمیں جب بگ تھری کا خاتمہ ہوا تو اس کی آمدنی کا تخمینہ , 400 ملین ڈالر رہ گیا لیکن اب ایک بار پھر یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ اگر دیگر ملکوں کو بھارت کے ساتھ کھیلنے سے بھاری کمائی حاصل ہوتی ہے , تو اس میں بی سی سی آئی کا حصہ بھی زیادہ ہونا چاہیے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.