کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے , والے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔
ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے , کہ جماعت اسلامی کراچی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ رکن اسمبلی نے گزشتہ روز آغا اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج موصول ہوئی , جس کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی اور ڈاکٹر کے مشورے سے سید عبدالرشید نے اپنے گھر کے الگ کمرے میں آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔ اس موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے عوام سے اپنا خیال رکھنے, اور احتیاط کرنے سمیت دعائے صحت کی اپیل بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3671 ہو گئی ہے,, جبکہ اب تک 73ا فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.