Skip to main content

افطار میں سرخ شربت کا استعمال! صحت کے لیے ضروری اور بڑی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا ایک اہم ذریعہ

گرمی کے موسم میں جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور پانی کے استعمال سے لو لگنے سے بچا جا سکتا ہے مگر زيادہ گرمی میں صرف پانی اس نمکیات اور گلوکوز کی کمی کو پورا نہیں کر سکتا ہے جو کہ انسان کے جسم سے پسینے کی صورت میں خارج ہوتے ہیں- اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ایسے مشروب کی ضرورت ہوتی ہے جو جسم میں سے پانی کی کمی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ گلوکوز کی کمی بھی پوری کر سکے۔ آج کل رمضان گرمی کے موسم میں آتے ہیں اور روزے کا دورانیہ عام طور پر بارہ سے چودہ گھنٹے تک کا ہوتا ہے جس میں جسم میں پانی اور گلوکوز کی کمی ہو جانا قدرتی امر ہے اس لیے روزہ کھولنے کے لیے ایسے مشروبات کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ نہ صرف پیاس کا خاتمہ کر دے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جسم کی توانائي کی کمی بھی پوری کر دے اس وقت میں سب سے پہلا خیال لال شربت کا ہی آتا ہے جو کہ سالوں سے افطار کے وقت ہماری اولین پسند ہوتی ہے- آج ہم آپ کو اس حوالے سے بتائيں گے کہ لال شربت کس طرح انسانی جسم کے لیے روزے کے فوراً بعد افطار کے وقت بہترین ثابت ہو سکتا ہے- 

لال شربت کے اجزاﺀ
  1.  

لال شربت میں گلاب کے پھول کی پتیوں کو گاجر، اورنج، انناس،پالک اور پودینے کے اجزا کو شکر کے ساتھ ملا کر ایک خاص تناسب کے ساتھ بنایا جاتا ہے جس میں دھنیا بھی شامل ہوتا ہے- یہ تمام اجزا ایک خاص تناسب کے ساتھ ملا کر ایک گاڑھا محلول تیار کیا جاتا ہے جو کہ قدرے زیادہ مٹھاس کا حامل ہوتا ہے اور اس میں ٹھنڈہ پانی  یا دودھ ملا کر اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے- اس میں شامل تمام اجزا قدرتی ہوتے ہیں اس وجہ سے یہ کسی بھی قسم کے کیمیکل اثرات سے محفوظ ہوتا ہے-

لال شربت کے فوائد 
لال شربت کے اجزاﺀ کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ جسم کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے
 1: پیاس کو بجھاتا ہے 
اس شربت میں کئی قسم کی معدنیات موجود ہوتی ہیں جیسے کہ سوڈیم ، میگنیشیم ،سلفر اور فاسفورس اس شربت میں موجود ہوتے ہیں- اس کو پینے سے جسم میں پانی کا توازن برقرار رہتا ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے جسم میں جمع ہونے والے زہریلے مادوں کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتا ہے- اس وجہ سے افطار کے وقت اس شربت کا استعمال جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے اور جسم کو اس کمی کے سبب ہونے والے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے- 

2: کمزوری کا خاتمہ کرتا ہے 
افطار سے قبل کے اوقات میں انسانی جسم جو کمزوری محسوس کر رہا ہوتا ہے اس کا سبب جسم میں نمکیات اور گلوکوز کی کمی ہوتی ہے افطار کے وقت پانی کی ضرورت سب سے زیادہ محسوس ہوتی ہے- مگر اس وقت صرف پانی کا استعمال انسان کی پیاس کو نہ صرف بڑھا دیتا ہے بلکہ جسم کی کمزوری میں بھی اضافے کا باعث بنتا ہے جب کہ اس وقت میں لال شربت کا استعمال نہ صرف پیاس کو بجھاتا ہے بلکہ اس میں موجود گلوکوز اور کاربوہائيڈریٹ جسم کو فوری طور پر توانائی فراہم کرتے ہیں-

3: نظام ہاضم کو بہتر بناتا ہے 
سارے دن کی بھوک کے بعد اچانک کھانے کے سبب بدہضمی کے خطرات میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے کیوں کہ معدہ اتنے آرام کے بعد ایک دم اپنے اوپر پڑنے والے بوجھ کے سبب کام کرنے میں دشواری کا شکار ہو سکتا ہے- ایسی صورت میں اس شربت کے اجزاﺀ جس میں پودینہ، اور عرق گلاب شامل ہوتے ہیں معدے کو طاقت فراہم کرتے ہیں اور نظام ہاضم کو بہتر بنانے میں معاون ہو سکتے ہیں-

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\