"ہماری تو قسمت میں ہی یہی رہ گیا کہ مانگتے ہی رہو، کیونکہ اس شخص نے جب سے ہم نے کھیلنا شروع کیا۔۔۔ "ٹیلی تھون کے دوران جاوید میانداد نے ایسی بات کہہ دی کہ حاضرین کی بھی ہنسی چھوٹ گئی .....................
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ روز وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی تھون کا انعقاد کیا گیا , جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی جبکہ , پاکستان کے سینئر اور معروف کئی صحافیوں نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی تھون میں ویڈیو کال پر پاکستان کی معروف شخصیات نے بھی جن میں علی ظفر اور بشریٰ انصاری سمیت دیگر کئی , شخصیات بھی شامل تھیں تاہم سب سے دلچسپ گفتگو پاکستان کے سابق کپتان اور کھلاڑی ” جاوید میاں داد “ کی رہی جن کی باتیں سن کر تمام حاضرین کی ہنسی ہی چھوٹ گئی ۔
جاوید میاں داد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ, ہمارے وزیراعظم صاحب سے یہی کہوں گا کہ ہماری قسمت میں یہی رہ گیا ہے کہ مانگتے رہو، کیونکہ اس شخص نے جب سے ہم نے کھیلنا شروع کیا ہے , ہسپتال بنائے اور مانگتے ہی رہے ، کھانے والے تو نکل گئے ، کسی نے ملک کا نہیں سوچا ، یہ آزمائش ہے اور ا س سے بھی نکل جائیں گے
انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ میرے سے ایک بار ملاقات کریں کیونکہ میرے پاس وہ منصوبہ ہے کہ پاکستان کا مکمل قرضہ اتر جائے گا ، آپ کو پتا ہے کہ میں کیلکولیٹر ہوں ، یہ ساری چیزیں آگاہی, کی بات ہے ،اس ملک کی حقیقت یہ ہے کہ , یہ وائرس نہیں ر ک سکتا جب تک آپ کو خو د کو نہیں سمجھائیں گے کہ ہم نے باہر نہیں نکلنا ۔
انہوں نے کہا کہ جن کے پاس کھانے کو نہیں ہے, وہ کیا کریں گے ، دنیا میں وزیاروعظم صرف سپر وائز کرتے ہیں اور ملک کو عوام چلاتے ہیں ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.