"کورونا بحران، چین کیخلاف جارحانہ انداز اپنا یا جائے کیونکہ۔۔۔" امریکی حکمراں جماعت کھل کر سامنے آگئی .............
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی حکمراں جماعت ری پبلکن چین کے خلاف کھل کر سامنے آگئی، ری پبلکن کی سینٹوریل کمیٹی جو کہ , جی او پی کے نام سے بھی جانی جاتی ہے, نے اپنی ستاون صفحاتی میمو میں امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس بحران کا جواب چین کو جارحانہ اندازمیں دیا جائے , کیونکہ چین نے اس وبا کے حوالے سے پردہ پوشی کی۔
امریکا کے سینیر سیاستدان اور سٹریٹجسٹ نے اس معاملے سے نمٹنے کیلئے متعدد تجاویز بھی دی ہیں, جن میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کے ارکان کی حمایت کی حمایت کے حصول، چینی حکومت سے معاملات طے کرنے, اور نسل پرستی کے الزامات سے بچاوکاطریقہ کار شامل ہے۔
یہ میمو تین بنیادی نکات پر زور دیتا ہے کہ , چین اس وائرس پر پردہ ڈال کر اس کے پھیلاو کی وجہ بنا، ڈیموکریٹس چین کیلیے نرم گوشہ رکھتے ہیں , اور ری پبلکن اس وبا کے پھیلا و میں کردار اداکرنے کی وجہ سے چین پر پابندیوں کیلیے دباوڈالیں گے۔
17 اپریل کو تیا ر ہونےو الے اس میمو میں الزام لگایاگیا ہے کہ کورونا وائرس دراصل چین کی جانب سے ہٹ اینڈ رن کارروائی ہے, جسے ہزاروں انسانوں کی زندگیوں سے کور کیاگیا۔میمو میں ری پبلکن اراکین سے کہا گیا ہے کہ جب کورونا وائرس کے پھیلاو کی بات ہو تو اس ملک (چین) کیخلاف سخت پیغام دینا چاہیے،جب اس پر سوال ہو کہ کیا ٹرمپ اس وائرس کے پھیلاو کے ذمہ دار ہیں تو اراکین ری پبلکن کو چین کی جانب اشارہ کرنا چاہیے۔ میمو میں کہا گیا ہے , کہ نہ تو ٹرمپ کا دفاع کرو نہ ہی چین پرلگائی گئی سفری پابندیوں کا بلکہ چین پر جارہانہ انداز میں حملہ کرو۔
پولیٹیکوڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ری پبلکنز کی جانب سے ایسے اشارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں جس میں ٹرمپ کی 2020کی صدارتی مہم کو چین مخالف سمت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے,۔سب سے پہلے امریکا کی مہم چلانے والے امریکی صدر کے حامی اب تک کئی ایسے ٹی وی اشتہارات چلا چکے ہیں, جن میں ان کے مخالف امیدوار جوبائیڈن کے چین سے تعلقات پر انگلی اٹھائی گئی ہے۔
خیال رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 27 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 95 ہزار, سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ 81 ہزار, سے زیادہ ہے۔اس وقت کووڈ 19 سے امریکہ اور یورپ سب سے زیادہ متاثرہ ہیں۔ یورپ میں ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں , جبکہ امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.