کورونا وائرس سے جنگ،اربوں لوگوں تک ویکسین کیسے پہنچے گی؟ بل گیٹس نے اب تک کا سب سے بڑااعلان کردیا ...........
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے , انتہائی بڑے پیمانے پر کی جانے والی تیاریوں کے حوالے سے بتایا ہے , کہ وہ اس کی ہر سطح پر امداد کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے اعلان کیاہے کہ وہ منظوری سے قبل بھی ویکسین تیار کرنے والی کئی کمپنیوں کو مالی امداد فراہم کریں گے تاکہ جتنا جلدی ہو سکے وہ اسے دوسروں تک پہنچانے کے لیے تیار ہوں۔
بی بی سی کے مطابق نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے, مائیکروسافٹ کے بانی گیٹس نے بتایا کہ ان کے نام پر عالمی ادارہ صحت خیراتی فیکٹریاں بنانے کے لیے فنڈز کا بندوبست کرے گا, تاکہ ایسی مختلف ویکسینز کی اربوں خوراکیں تیار کی جاسکیں جو ممکنہ علاج ہو سکتی ہیں۔ اور وہ پوری دنیاکے اربوں انسانوں کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔
بل گیٹس نے کہا کہ , یہ وبا ایک بھیان خواب ہے اور برسوں سے کسی بھی وائرل وبائی مرض کے اثرات کا سوچ کر پریشان تھے۔
انہوں نے بتایا کہ , وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں بننے والی ویکسین کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے دوا ساز کمپنیوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
بل کے مطابق ’وہ (سائنسدان) اسے انسانوں پر آزما رہے ہیں اور اگر ان کے اینٹی باڈی کے نتائج امید افزا ہوئے , تو صورت میں، میں اور کنسورشیم کے دیگر افراد اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے کہ , یہ ویکسین بڑے پیمانے پر مینوفیکچرہو سکے۔‘
ن کا مزید کہنا تھا ’خوش قسمتی سے ویکسین بنانے والوں میں سے, کوئی بھی پیسے بنانے کی توقع نہیں رکھتا۔۔ انھیں پتہ ہے کہ اس میں عوام کا فائدہ ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.