
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے مسلمانوں کے خلاف مظالم میں ملوث بھارتی , وزیر اعظم اور صدر کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا
وائٹ ہاؤس نے 10 اپریل , کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر رام ناتھ کووند کو ٹوئٹر پر فالو کیا تھا لیکن 29 اپریل , کو دونوں کو ہی , ان فالو کردیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا یہ قدم امریکہ کی جانب سے جاری ہونے والی , انسانی حقوق کی رپورٹ کے بعد اٹھایا گیا ہے
منگل کے روز امریکہ نے بھارت کو پہلی مرتبہ 2004 , کے بعد اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیا تھا ۔ مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک , ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ امریکی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق , 2019 کی رپورٹ میں بھارت مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.