پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگ دراصل کون ہیں ؟ سینئر صحافی نے پریشان کن دعویٰ کر دیا .................

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد
11 ہزار 155 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 237 افراد , جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ملک میں لاک ڈاﺅن سی صورتحال جاری ہے ۔,
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سینئر صحافی اجمل جامی نے ٹویٹر پر ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے, جسے جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ اینکر پرسن کا کہناتھا کہ ”نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 79 فیصد کیسز مقامی ,سطح پر منتقل ہونے کے ہیں ،رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ تقریبا 90 فیصد مریض وہ ہیں جو کہ بیرون ملک سے سفر کر کے آئے ہیں ۔“
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.