”پہلی بار سلیکشن میں ناکام ہوا تو ساری رات۔۔۔“ ویرات کوہلی نے اپنی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا، جان کر ہر نوجوان کا حوصلہ بلند ہو جائے ''''''''''

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے, کہ پہلی بار سلیکشن میں ناکامی ہوئی تو رات دیر تک روتا رہتا تھا کیونکہ میرے لئے اس حقیقت کو تسلیم کرنا مشکل تھا۔,
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے طالب علموں سے آن لائن بات چیت کے دوران زندگی میں ہمیشہ مثبت چیزوں پر دھیان دینے کی تلقین کرتے ہوئے, بتایا کہ پہلی بار جب مجھے سٹیٹ سلیکشن میں مسترد کیا گیا , تو میں رات دیر تک روتا رہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں 2 گھنٹے, تک اپنے کوچ سے پوچھتا رہا کہ بڑے سکور اور بہتر پرفارمنس کے باوجود مجھے کیوں مسترد کیا گیا، کیونکہ میرے لئے اس حقیقت کو تسلیم کرنا مشکل تھا. مگر جب آپ محنت جاری رکھیں , تو پھر دوبارہ کوشش کا حوصلہ ملتا , اور کامیابی حاصل ہو ہی جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.