
ریاض (وقار نسیم وامق ) سعودی عرب میں بزمِ بزرگانِ ریاض کی ہفتہ وار آن لائن بیٹھک منعقد کی گئی جس میں ریاض میں مقیم بزرگوں کے , علاوہ نوجوان طبقے نے بھی شرکت کی اور موجودہ حالات کے علاوہ پاکستان کے مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
بزمِ بزرگانِ ریاض کی آن لائن بیٹھک میں سعودی عرب سے چالیس سال گزارنے کے بعد مستقل پاکستان سکونت اختیار کرنے والے راشد محمود بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں شاندار الفاظ میں ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے, کہا کہ انھوں نے جتنا بھی وقت سعودی عرب میں گزارا انہوں نے بے شمار رشتے بنائے, جہاں پاکستان بزرگان ریاض سے شفقت , اور پیار پایا وہیں نوجوان طبقے کی رہنمائی کرنے کے علاوہ دیارِ غیر میں انہیں اچھا پاکستانی بننے کا سبق دیا.
راشد بٹ نے مزید کہا , کہ سعودی عرب میں مقیم کیمونٹی نے جس طرح ملکر ایک گلدستہ بنایا ہوا ہے. اسکی مہک ہر سو پھیلی ہوئی ہے اور پاکستان سے جانے والے مہمان اس سے مستفید ہوتے ہیں , اور یہی ہماری کیمونٹی کی سب سے بڑی پہچان ہے
بزمِ بزرگانِ ریاض کے چیئرمین قاضی اسحاق میمن نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کیمونٹی کے سینکڑوں ممبران جہاں روز میل ملاقاتیں کرتے تھے , مگر اب گھروں تک محدود ہیں تو ہم نے تعلقات کو بحال رکھنے اور آپس میں ایک دوسرے کے دکھ درد کو باٹنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے, اور روزانہ کی بنیاد پر دو سے تین گھنٹے ہم سوشل میڈیا کے ذریعے ملتے ہیں اور محبتوں کو فروغ دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا, کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی پوری انسانیت کو اس مہلک مرض سے بچائے اور محفوظ رکھے آمین.
آن لائن بیٹھک میں بزمِ بزرگانِ ریاض کے بانی ڈاکٹر سعید احمد وینس نے بھی راشد بٹ سمیت دیگر تمام ممبران کی خدمات کو سراہا اور کہا, کہ ریاض کی رونقیں کمیونٹی کے متحد ہونے , میں ہیں جس کو ہمیشہ قائم رکھنے کی کوشش کی جائے گی.
تقریب سے وقار نسیم وامق ،ڈاکٹر ریاض چوہدری، ڈاکٹر محمود باجوہ ، سرور خان انقلابی، ذکاء اللہ محسن، الیاس رحیم ، آر جے فواد، اسلم عاشق ، بابر علی, ڈاکٹر طارق عزیز، ذیشان قاضی اور دیگر سرکردہ افراد نے بھی اظہار خیال کیا.
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.