Skip to main content

”شعیب اختر الزامات لگانے سے پہلے یہ تو دیکھ لیں کہ۔۔۔“ اسد شفیق بھی خاموش نہ رہ سکے ...............

”شعیب اختر الزامات لگانے سے پہلے یہ تو دیکھ لیں کہ۔۔۔“ اسد شفیق بھی خاموش نہ رہ سکے



لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے دلیر بلے باز نہ ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے , کہ شعیب اختر کو الزامات عائد کرنے سے پہلے ریکارڈز دیکھنے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسدشفیق نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا کانفرنس میں کہاکہ میرے بارے میں دلیر بیٹسمین نہ ہونے کا تاثر درست نہیں، شعیب اختر کئی مرتبہ میرے لئے ایسے الفاظ استعمال کرچکے ہیں.  انہیں چاہیے کہ الزام عائد کرنے سے پہلے میرے کرکٹ ریکارڈز ضرور دیکھیں،اگر دلیر کھلاڑی نہ ہوتا تو آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں سنچریاں نہ بنا پاتا،  میری اولین ترجیح ملک کیلئے کھیلنا ہوتی ہے. چھٹی پوزیشن پر کھیلنے سے بڑی اننگز کی تشکیل مشکل ہوجاتی ہے;اب پانچویں نمبر پر بیٹنگ کر رہا ہوں،امید ہے کہ پاکستان کے لیے بہتر سکور بناﺅں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ , کئی نصف سنچریوں کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کرسکا،مصباح الحق اور یونس خان کی وجہ سے جگہ نہ ملنے کی بات درست نہیں،دونوں بہترین بیٹسمین تھے،میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا،اب میرے لئے موقع ہے کہ اپنی پوزیشن کو مستحکم کروں  ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کے بغیرکرکٹ کھیلنے سے مسئلہ حل نہیں , ہوسکتا،بند دروازوں میں میچز ناگزیر حالات میں ہی کرانے چاہئیں, کرکٹ کھیلنے کا اصل لطف تماشائیوں کے سامنے ہی ہے۔

اسد شفیق نے کہا کہ میں سرفراز احمد کا بہت پرانا دوست ہوں , اور وہ گزشتہ پانچ مہینوں سے فٹنس پر کافی محنت کر رہے ہیں، ایک پوزیشن کیلئے اب تین کھلاڑیوں میں مقابلہ ہے،اگر سرفراز ٹیم کا حصہ بنتے ہیں,  تو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ,  آن لائن فٹنس ٹیسٹ تھوڑا سا مختلف تھا , لیکن یہ ایک اچھا اقدام رہا،لاک ڈاﺅن میں بھی کھلاڑیوں کی فٹنس کا دھیان رکھنے کی کوشش ہوئی، کورونا وائرس ختم ہوجائے تو کھلاڑیوں کو دگنی محنت کرنا پڑے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...