لاہور نالج پارک کمپنی کے سی ای او کے لئے کتنی درخواستیں موصول ہوئیں اور حکومت کس امیدوار کو تلاش کر رہی ہے؟تفصیلات جانئے................
لاہور نالج پارک کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کمیٹی روم ہیڈ آفس نالج پارک میں منعقد ہوا ،صوبائی وزیر ہائیر; ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے; اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئرمین لاہور; نالج پاک کمپنی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرام خان،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ارم بخاری ; ،ممبر ایجوکیشن پی ; اینڈ ڈی خالد سلطان، سی ای او ڈاکٹر کامران شمس،ڈپٹی سیکرٹری فنانس عارف نیازی، سی ایف او عبدالخلیل، عبد الرزاق اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر کامران شمس نے بتایا کہ , کمپنی کے ; مستقل سی ای او کی تقرری کے لئے کمپنی کو مجموعی طور پر 131 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں . امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد 78 امیدوار اہلیت کے معیار پر پورے اترے ہیں۔جن کی مزید شارٹ; لسٹنگ کر کے اہل امیدواروں کوانٹرویو کے لئے بلایا جائے گا۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے ; اس موقع پر کہا کہ , لاہور نالج پارک کمپنی کی اس اہم ذمہ داری کے لیے اعلی تعلیم یافتہ اور پروفیشنل امیدوار کو تلاش کیا جائے اور تقرری کے اس سارے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو ہر...