Skip to main content

سالگرہ کے دن بھتیجی نے چچا کو پارٹی سے نکال دیا ، بیرسٹر شہزاد اکبر کا دعویٰ..............



مشیرداخلہ بیرسٹر شہزاداکبر مرزا  نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے منی لانڈرنگ سے حاصل کردہ اربوں کالا دھن استعمال کیا،چار افراد شہباز شریف کے خلاف سلطانی گواہ بن گئے،بہت افسوس ہوا کہ سالگرہ کے دن بھتیجی;  نے چچا کو پارٹی سے نکال دیا۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز کے بیان کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کے لیے جانے والے نوازشریف کے نمائندے نہیں ہیں، بہت افسوس ہوا کہ سالگرہ کے دن بھتیجی نے ; چچا کو پارٹی سے نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے منی لانڈرنگ سے;  حاصل کردہ اربوں کالا دھن استعمال کیا،منی لانڈرنگ کیس میں شہازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے۔ ریفرنس میں 16افراد نامزدکیے گئے ہیں جن میں شہبازشریف کے خاندان کے 4افراد شامل ہیں،10افراد منی لانڈرنگ نیٹ ورک ; کو چلانے کے لیے معاونت کرتے تھے،ان کا کہنا تھا کہ 4افراد سلطانی گواہ بن گئے ہیں جنہوں نے شہبازشریف کے خلاف بیان دیا ہے۔ ریفرنس میں حمزہ شہبازکے کارنامے بھی درجہ ہیں، انہوں نے لوگوں سے براہ راست رقم لی، 2 کیش بوائے شعیب قمر اور مسرور زیر حراست ہیں، ملک مقصود شریف گروپ آف کمپنز میں ; چپڑاسی ہیں، ملک مقصود کی 16 ہزار تنخواہ لیکن اس کے اکاؤنٹ میں 2.3 ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی، بیت المال کے چیئرمین نے ایک کروڑ روپے حمزہ شہباز;  کو دیئے، 177 جعلی ٹی ٹیز اس ریفرنس کا حصہ ہیں۔

مشیر داخلہ نے مزید کہا شہباز شریف نے کئی بار کہا میرے;  بیٹوں کا کاروبار ہے ان سے پوچھیں، رپورٹ میں درج ہے کہ شہباز شریف نے کس طرح کالا دھن استعمال کیا، ان کی امپورٹڈ گاڑیوں کی ان ٹی ٹیز سے ادائیگی کی گئی، ڈی ایچ اے میں 2 گھر بھی اسی ٹی ٹی سے خریدے گئے، بیگم تہمینہ درانی کو بھی;  اسی ٹی ٹی سے گھر لے کر دیا گیا۔ مشیرداخلہ شہزاداکبر نے کہا ہے کہ میرے   شہبازشریف سے 4سوال ہیں ، امید ہے وہ ان کا جواب دیں گے، شہبازشریف 2008سے 2018تک کک بیکس ، منی لانڈرنگ کانظام نہیں چلارہے تھے؟  کیا انہوں نے پراپرٹیز خریدنے کے لیے اسی نیٹ ورک سے پیسے نہیں نکالے؟ان کے بیٹے;  مفرور بیٹے سلمان اور داماد علی کے پاس پیسہ کہاں سے آیا جس کی بنیاد پر وہ لندن میں رہ رہے ہیں؟۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا تھا کہ , اگر میرے خلاف کرپشن کا ; ایک روپیہ بھی ثابت ہو جائے تو میری لاش کو قبر سے نکال کر چوک میں لٹکادیجئے گا۔ 

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...