اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے موٹروے واقعہ نے پورے ملک کو اشکبار کردیا گیا، قوم کی بیٹی کے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان بیان نہیں کر سکتا،اس واقعہ سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ, اندوہناک سانحہ پر ایک پولیس افسر نے کہا کہ, عورت رات کو اکیلی گھر سے باہر کیوں نکلی؟پولیس افسرکے بیان سے ہمارے دل چھلنی چھلنی ہوگئے۔کوئی ذی شعور شخص یہ بات سوچ بھی نہیں سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی رپورٹ کہہ رہی تھی کہ پولیس افسر کرپٹ ہے لیکن پھر بھی ڈھٹائی کے ساتھ بدنام زمانہ کرپٹ افسر کو لگایا گیا, اور پھر ا س کے ساتھ کھڑے ہو کر دفاع بھی کرتے رہے۔انہوں نے کہا کچھ عرصہ پہلے قصور میں زینب کیس میں 1300لوگوں کے ڈی این اے ٹیسٹ لیے گئے جس کے بعد مجرم کو گرفتارکیا گیا ; اور قاتل کو وہ سزادی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ , اس وقت پی ٹی آئی نے زینب کیس کو سیاست کی; نذرکرنے کی کوشش کی لیکن آج ہم نے ; موٹروے واقعہ پر کوئی سیاست نہیں کی۔ اس واقعہ کے بعد وزیراعظم عمران خان مکمل طور پر منظر عام سے غائب رہے۔ آئی جی کے خط کے باوجود سکیورٹی نہ دے کر مجرمانہ غفلت کی گئی۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے; اسپیکر قومی اسمبلی سے معاملے کی انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا۔
وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;, طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے ; اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ; بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے; اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,; بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,; کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,; موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.