لاہور”سانحہ رنگ روڈ، مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پولیس کے چیلنج بن گئی ،مقدمے میں کئی دفعات شامل ہونے کے باعث کیس کی تفتیش تبدیل کر کے انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی کو بھجوا دی گئی،
پولیس نے بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کے لئے کا شناختی کارڈ بلاک کروادیا۔ذرائع کے مطابق پولیس سمیت دیگر حساس ادارے سانحہ رنگ روڈ کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لئے کوشاں ہیں لیکن انہیں ابھی کامیابی نہیں مل سکی
اس کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی ٹیموں نے گزشتہ روز بھی زیر حراست اور گرفتار ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے ۔علاوہ ازیں واقعہ کے مقدمے میں کئی دفعات شامل ہونے کے بعد کیس کی تفتیش انچارج انویسٹی گیشن گجرپورہ سے لے کر انچارج انوسٹی گیشن پرانی انار کلی کو دیدی گئی ہے
گرفتارملزم شفقت اورفرار ملزم عابد کے ڈی این اے رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے، مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بھی بلاک کروادیا گیا تاکہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہوسکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے
کہ شفقت کی نشاندہی پرعابد کی گرفتاری کے لیے اب تک چھیاسٹھ چھاپے مارے جاچکے ہیں، مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے اب ٹیکنیکل ونگ بے سود ہوگیا، ملزم نے اپنا موبائل فون استعمال کرنا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے اب روایتی پولیسنگ کی جا رہی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.