کاروباری شعبے میں ٹیکسز مزید کم کئے جائیں گے، 100ارب کے کامیاب جوان پروگرام میں خواتین کیلئے۔۔۔۔ عثمان ڈار نے خوشخبری سنا دی................
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کاروبار میں آسانی '; پیداکرنے کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں، آئندہ دو سے تین ماہ میں کاروباری شعبے میں ٹیکسز مزید کم کئے جائیں گے، خواتین کی شمولیت کے بغی; ر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا ،100ارب کے کامیاب جوان پروگرام میں 25ارب روپے خواتین کیلئے ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسے کی سیاسی بنیاد پر تقسیم نہیں کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام چیکس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے; عثمان ڈار نے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں کو وسائل تک رسائی حاصل نہ تھی اور کاروبار میں آسانی کیلئے ماضی کی حکومتوں نےکوئی اقدامات نہیں کئے، تحریک انصاف کی حکومت نے کاروبارمیں آسانی کیلئےبےشمار اقدامات کئے ہیں، آئندہ دو سے تین ماہ میں کاروباری شعبے میں ٹیکسز مزید کم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیرکوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے ،100ارب; کے کامیاب جوان پروگرام میں 25ارب روپے خواتین کیلئے ہیں، عوام کے ٹیکس ; کے پیسے کی سیاسی بنیاد پر تقسیم نہیں کی جائے گی، پروگرام کے پہلے مرحلے میں 10لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا،10لاکھ روپے تک قرضہ نوجوانوں کو ان کی اپنی شخصی ضمانت پر دیا جائے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ, کورونا وباء سے پہلے 1.3ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں، ایک ہزار کے قریب خواتین پروگرام سے مستفید ہو چکی ہیں، لاکھوں نوجوانوں; نے وزیراعظم عمران خان کی آواز پر ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.