ایپل کی طرف سے ’ٹائم فلائیز‘ (Time Flies)کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کمپنی ممکنہ طور پر آئی فون 12متعارف کروانے جارہی ہے۔ دی مرر کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس تقریب میں آئی فون 12کے 4ماڈلز متعارف کروائے جائیں گے۔ ان میں آئی فون 12، آئی فون 12میکس; ، آئی فون 12پرو(Pro) اور آئی فون 12پرو میکس(Pro Max)شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 12کے ان ماڈلز میں کیا کچھ صارفین کو دیا جا رہا ہے؟ اس حوالے سے کچھ مبینہ خبریں گردش میں ہیں۔ ان خبروں کے مطابق آئی فون 12 کی سکرین 5.4انچ کی جبکہ آئی فون 12میکس اور آئی فون 12; پرو کی سکرین6.1انچ کی ہو گی۔ اس کے علاوہ آئی فون 12پرومیکس کا ڈسپلے; سب سے بڑا 6.7انچ کا بتایا جا رہا ہے۔ یہ تمام فونز 5جی سپورٹڈ ہوں گے۔ ان میں کواڈرپل لینز ریئر کیمرا دیا جا رہا ہے جس میں 4لینز لگائے گئے ہیں۔
متوقع طور پر آئی فون 12بھی آئی فون 11ہی کے رنگوں میں دستیاب ہو گا۔ ان رنگوں میں سیاہ، سبز، سفید،اودا اور زرد رنگ شامل ہیں ۔ آئی فون 12پرو اور آئی فون پرو میکس سپیس گرے، سلور، گولڈ اور; مڈنائٹ گرین رنگوں میں بھی دستیاب ہوں گے۔ آئی فون 12میں متوقع طور پر 2ہزار; 227ملی امپیئرآور (mAh)کی بیٹری لگائی جائے گی جبکہ آئی فون 12میکس اور; 12پرو میں 2ہزار 775ملی امپیئر آور طاقت کی حامل بیٹری نصب کی جائے گی۔ آئی فون 12پرو میکس میں سب سے طاقتور 3ہزار 687ملی امپیئر آور کی بیٹری دی ; جائے گی۔ ان ماڈلز کی قیمتوں کی بات کی جائے تو متوقع طور پر آئی فون 12کی قیمت 729پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 56ہزار روپے) سے شروع ہو گی۔ آئی فون 12پرو اور آئی فون 12; میکس کی قیمت 1ہزار 49پاﺅنڈ (تقریباً 2لاکھ 24ہزار روپے) اور آئی فون پرو میکس کی قیمت 1ہزار 149پاﺅنڈ (تقریباً 2لاکھ 46ہزار روپے) ہو گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.