لاہور “ سانحہ رنگ روڈ، مرکزی ملزم عابد نے شناخت چھپانے کیلئے حلیہ بدلنے کی بجائے ایک نیا طریقہ اختیار کر لیا
ملزم فیس ماسک کے استعمال سے باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے لگا
شہری، پولیس سیف سٹی کے جدید کیمرے بھی ملزم کی شناخت کرنے میں ناکام ہوگئے تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے
کہ سانحہ رنگ روڈ کے مرکزی ملزم عابد علی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ایک نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہےبتایا گیا ہے
کہ ملزم عابد علی اب فیس ماسک کا استعمال کر کے شناخت چھپا رہا ہے۔ فیس ماسک کی وجہ سے شہری اور پولیس ملزم کو پہچاننے سے قاصر ہیں
دوسری جانب عابد علی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پمفلٹ تیار کرلیا ہے، پمفلٹ میں گرفتاری میں مدد دینے والوں کےلیے 25 لاکھ کا انعام بھی درج ہیں
پولیس نے عابد علی کے 2 متوقع حلیہ جات کی تصاویر پمفلٹ پر لگا دیں اور گرفتاری کی اطلاع کے لیے 2 موبائل نمبرز بھی جاری کئے ہیں، ایس پی سی آئی اے لاہورعاصم افتخار اور ڈی ایس پی حسنین حیدر کے نمبردرج ہے
دوسری جانب ملزم کی گرفتاری سے آگاہی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم درباروں،مزاروں ،مساجد ،امام بارگاہوں میں روپوش ہوسکتاہے
ملزم کوعرس،سرکس سمیت دیگر عوامی مقامات پرتلاش کیاجائے۔ مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچز ملزم کی گرفتاری کے لیےخصوصی نظر رکھے
اور ملزم کےحوالےسےویڈیوکلپ کیبلز پر بھی نشر کی جائے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ملزم کوگرفتارکرانیوالے کی شناخت راز میں رکھی جائےگی، گرفتاری میں مددکرنیوالوں کو انعامی رقم دی جائے گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.