اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ سے ملنے والی ہارڈ ڈرائیوز میں کیا کچھ ہے؟ پہلی مرتبہ تفصیلات سامنے آگئیں.........
اسامہ بن لادن کو 2011ءمیں ان کے ایبٹ آباد میں واقع کمپاﺅنڈ میں امریکی فوجیوں نے گولیاں مار کر قتل کر دیاتھا اور کمپاﺅنڈ میں موجود ; سازوسامان لے کر واپس افغانستان چلے گئے تھے۔ اس سامان میں کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیوز، یو ایس بیز اور ڈی وی ڈیز وغیرہ بھی شامل تھیں۔ ان ہارڈڈرائیوز میں کیا تھا؟ پہلی بار اس حوالے سے انکشاف کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے ; مطابق ایک نئی ڈاکومنٹری میں بتایا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ سے 100سے زائد یو;; ایس بی ڈرائیوز، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز ملی تھیں۔ اس کے علاوہ 5کمپیوٹر اور متعدد موبائل فونز بھی برآمد ہوئے تھے۔ ان تمام چیزوں میں مجموعی طور پر 4لاکھ 70; ہزار فائلز محفوظ کی گئی تھیں اور یہ ڈیٹا 250جی بی پر مشتمل تھا۔
ڈاکومنٹری میں بتایا گیا ہے کہ ., ان فائلز میں بے شمار فحش فلمیں بھی تھیں۔ کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ان فحش فلموں میں خفیہ کوڈز شامل کیے جاتے تھے اور ان کے کوڈز کے ذریعے اسامہ بن لادن دیگر ملکوں میں موجود القاعدہ کے دیگر لوگوں سے رابطہ کرتے تھے۔ یہ خفیہ کوڈز دراصل پوشیدہ پیغامات ہوتے تھے۔ نیشنل جیوگرافک کی اس ڈاکومنٹری میں بتایا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ سے جو ڈیٹا ملا ہے; اس سے ان کی شخصیت کے متعلق پیچیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ سمجھنے میں مزید دشواری; پیدا ہو گئی ہے کہ, وہ کس طرح کے آدمی تھے۔ اگر ان فحش فلموں میں خفیہ ; کوڈز شامل نہیں کیے جاتے تھے, تو اس کا مطلب ہے کہ, وہ فحش فلمیں دیکھنے کے عادی تھے مگر وہ تو دوسروں کو فحش فلموں سے روکتے تھے اور کہتے تھے کہ , یہ حرام ہیں؟
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.