سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے تصدیق کی ہے کہ; مریم نواز اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کریں گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس ; میں شرکت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے; احسن اقبال کا کہنا تھا کہ, اپوزیشن کی جانب سے اتوار کو بلائی گئی آل ; پارٹیز کانفرنس میں مریم نواز شرکت کریں گی ۔ بلاول بھٹو نے نوازشریف کو اے پی سی میں; ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت تھی تاہم نوازشریف کی; ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی میں شرکت کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف سے ٹیلی فونک ; رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت دی تھی۔ بلاول کے رابطے کے بعد نجی ٹی وی جیو نیوز کی; جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کریں گے۔
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20ستمبر کو ہوگی , جس میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.