تھانہ پیرودھائی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 10;, سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتارکرلیا ،متاثرہ بچے ; کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اور خواتین; پر تشدد، جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ پیرودہائی; پولیس کو متاثرہ بچے کے والد جمال نے درخواست دی کہ حامد علی نے میرے 10سالہ بیٹے سے زیادتی کی، جس پر ایس ایچ ; او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے 10سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم حامد علی کو گرفتار کر لیا، متاثرہ بچے اور ملزم کا میڈیکل بھی کروالیا گیا ہے۔ ایس پی راول نے کہا کہ, ملزم کو; ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی; جائے گی ، عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.