ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ٹیسلا کے بانی ایلن مسک سمیت دیگر بڑی شخصیات آئی فونز استعمال کرتی ہیں. لیکن فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ کو سام سنگ فونز پسند ہیں, اور وہ یہی برانڈ استعمال کرتے ہیں۔ اب ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے سام سنگ فونز کو پسند کرنے کی وجہ بھی بیان کر دی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ; انٹرویو انہوں نے معروف یوٹیوبر; مارکوئیس براﺅن لی کو دیا۔ براﺅن لی نے ; مارک زکربرگ سے سوال پوچھا کہ, اس وقت آپ کی جیب میں کون سا موبائل فون ہے؟
اس کے جواب میں مارک زکربرگ نے کہا کہ , ”میں چند سالوں سے سام سنگ فونز استعمال کر رہا ہوں اور میں سام سنگ فونز کا بہت بڑا مداح ہوں۔ میرے خیال میں سام سنگ کمپنی بہت اچھے فون بناتی ہے۔ “ مارک زکربرگ نے کہا کہ ”سام سنگ فونز کو پسند کرنے کی ایک وجہ یہ ; بھی ہے کہ , میں اینڈرائیڈ کو پسند کرتا ہوں کیونکہ دنیا میں موبائل فون صارفین کی اکثریت اینڈرائیڈ ہی استعمال کر رہی ہے۔ چنانچہ بہتر یہی ہے کہ میں اور میری ٹیم بھی اینڈرائیڈ ; فونز ہی استعمال کریں; تاکہ ہمیں صارفین کی اس ; اکثریت کی ضرورتوں سے آگاہی ملتی رہے۔“
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.