عورت نکاح نامہ کیسے فل کر سکتی ہے؟ ایک باشعور لڑکی نے اپنا نکاح فارم فل کر کے بتا دیا۔۔۔ جانیں اس کی کہانی
نکاح کا اعلان لڑکا، لڑکی اپنی مرضی اور رضا مندی سے باہمی طور پر کرتے ہیں۔ نکاح عورت کے حقوق کو تحفظ دینے اور اسے یقینی بنانے کا نام ہے۔
بہت سی خواتین شادی کے بعد اکثر یہ شکایت کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ انہیں نکاح نامے کا فارم نہیں دکھایا گیا، یا انہیں اپنے قانونی حقوق کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا، تاہم حالیہ دور میں بہت سی لڑکیاں اپنے نکاح نامے خود پڑھ کر اور چند تبدیلیاں کروا کر قبول (سائن) کرتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک لڑکی 'ماہین ظفر' نے اپنی کہانی بیان کی۔
انہوں نے لکھا کہ 'میں نے اور میرے منگیتر نے نکاح فارم خود بھرے، میں ایک لاء کی طالبعلم ہوں، اسی لیے مجھے شادی کے حوالے سے تمام اسلامی قوانین کے بارے میں آگاہی تھی، اور میرے ہونے والے شوہر کو بھی اس سے کوئی اعتراض نہ تھا
انہوں نے بتایا کہ میں نے پہلے ہی انٹرنیٹ پر بطور آئیڈیا نکاح فارم پڑھ لیے تھے میں نے نکاح فارم پر ہر تفصیل اپنے ہاتھ سے لکھی تھی جس کی وجہ سے میں بہت مطمئن تھی
'نکاح فارم پر سائن کرتے ہوئے میں بہت روئی، میرا دل اللہ پاک کا بے حد شکر گزار تھا
ماہین نے آخر میں ہدایت بھی کی کہ تمام مسلمان جوڑوں کو Muslim Family Laws Ordinance 1961 لازمی پڑھنا چاہیے تاکہ انہیں اپنے حقوق اور فرائض کے بارے میں آگاہی ہو
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.