لاہور “ڈی آئی جی شہزادہ سلطان نے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے جال بچھا دیا گیا ہے
شفقت کی طرح عابد بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم عابد کو پکڑنے کے لیے 8 چھاپا مار ٹیمیں کام کر رہی ہیں،کسی بھی اطلاع پر فوری کارروائی کے لیے تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں
ملزم عابد کی تلاش کے لیے پولیس کی 8 ٹیموں میں سی آئی ے، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے اہلکار شامل ہیں۔
ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں ملزم عابد کے تمام ٹھکانوں کے پیش نظر مربوط جال بچھا دیا گیا ہے
دوسری جانب اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس کیس کی تفتیش میں صرف 2 ملزمان ملوث پائے گئے جن میں سے شفقت گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ عابد کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.