اسی طرح کے جھوٹ یہ پہلے بھی بول چکے ہیں،سینیٹر فیصل جاوید خان نون لیگی قیادت پر برس پڑے................
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ,, مسلم لیگ ن کا اداروں کو سیاست میں لانے کا سلسلہ پرانا ہے; ، اسی طرح کے جھوٹ یہ پہلے بھی بول چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ن لیگی رہنماؤں کی ; ملاقات کے حوالے سے مریم نواز کی تردید ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق اور بعد ازاں ن لیگی رہنما محمد زبیر کے ; تصدیقی بیان پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ; مسلم لیگ ن کا اداروں کو سیاست میں لانے کا سلسلہ پرانا ہے، اسی طرح کے جھوٹ یہ پہلے بھی بول چکے ہیں، ہمیں اپنی سیاست میں اداروں کو نہیں لانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ , یاد ہوگا جب پی ٹی آئی کا دھرنا چل رہا تھا , اس وقت نواز شریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا کہ ہم نے ; آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا نہیں کہا ،پھر اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے بیان دے دیا کہ, خود اس ; وقت کی نواز شریف حکومت نے آرمی چیف کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے کہا تھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.