’مجھے مار دیں گے‘ سشانت سنگھ کی موت سے چند روز قبل ان کا اپنی بہن کو کیا گیا پیغام منظر عام پر آگیا، تفتیش نے نیا موڑ لے لیا.............
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے; ایک تہلکہ خیز چیز سامنے آگئی ہے جس سے کیس کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی موت سے چند دن قبل اپنی بہن کو بھیجا گیا; سشانت سنگھ راجپوت کا ایک پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ بہت فکرمند نظر آ رہے ہوتے ہیں اور اپنی بہن سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ”یہ لوگ مجھے مار دیں گے۔“
بھارتی ٹی وی چینل ’ٹائمز نو‘ (Times Now)کے مطابق اس بات کے واضح ثبوت سامنے آ چکے ہیں کہ بالی ووڈ کی طرف سے سشانت ; سنگھ راجپوت کا بائیکاٹ کیا گیا تھا اور ان کا نام اداکارہ دیشا سالیان کی موت سے جوڑا جا رہا تھا۔ یہ عوامل سشانت سنگھ راجپوت کی ڈپریشن; کی سب سے بڑی وجہ تھے جس کے سبب اس نے خودکشی جیسا انتہائی اقدام اٹھایا۔ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ خودکشی سے قبل چند روز کے دوران سشانت نے اپنی فیملی کے افراد کو کئی پیغامات بھیجے اور کالز کیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ; وہ انتہائی خوفزدہ تھے۔ بھارتی میڈیا کی طرف سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ, آیا تفتیشی ادارے یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سشانت کس چیز سے خوفزدہ تھے اور کن لوگوں کے متعلق اسے لگ رہا تھا کہ وہ اسے; مار ڈالیں گے؟ واضح رہے کہ , سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس کی تحقیقات کے دوران بالی ووڈ میں , منشیات گروہوں کی موجودگی کا انکشاف بھی سامنے آ چکا ہے اور کئی بڑے; بڑے نام اس کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔ منشیات کے حوالے سے تفتیش کے لیے دپیکا پڈوکون، سارا علی خان اور دیگر کئی اداکاروں اور اداکاراﺅں کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی طرف سے طلب کر لیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.