ایک لڑکی سے کئی ماہ تک ٹیلیفون پر باتیں ہوئیں، ملاقات میں کون نکلا؟پڑھیے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی زندگی کا ایک ناقابل یقین واقعہ
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی آپ بیتی ’’گیم چینجر ‘‘ میں ذاتی زندگی سے متعلق بھی دلچسپ واقعات بیان کیے ہیں جس میں ان کی جوانی کے دور کے قصے بھی شامل ہیں
کرکٹ کے نئے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے آفریدی نے کتاب میں لکھا ہے کہ شروع سے ہیپارٹی کرنے کا شوق تھا،دورہ آسٹریلیا میں نائٹ کلب گیا تو ساری رات لڑکی سے باتیں کیں
آفریدی نے دل ٹوٹنے کاواقعہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 90 کی دہائی میں ایک لڑکی سے فون پر بات کرتا تھا، اس دور میں موبائل نئے تھےاور بہت مہنگے تھے۔ اس لڑکی کی آواز سننے کیلئے پیسے بھی بہت اڑائے اور کئی مہینوں تک فون پر بات کرنے کے بعد ملنے کاپلان بنایا۔شاہد آفریدی نے ڈراپ سین لکھا کہ جب ملاقات ہوئی تو وہ لڑکا نکلاجو لڑکی بن کر مجھ سے باتیں کرتا تھا
،اس وقت مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔جوانی کا ایک اور دلچسپ قصہ آفریدی نے یوں بیان کیا کہ ایک بار خاتون دلہن کے لباس میں میرے گھر پہنچ گئیں اورمجھ سے شادی کی ضد کرنے لگی، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑلیا اور کہا چلو مسجد چل کر نکاح کرلیتے ہیں
واضح رہے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے حال ہی میں ’گیم چینجر‘ کے نام سے ’آپ بیتی‘ شائع کی ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے بتایا ہے کہ 1996ء میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین سینچری کا عالمی ریکارڈ بناتے وقت ان کی عمر 16 برس کے بجائے 19 برس تھی۔آفریدی کے بقول، ’’میری پیدائش سن 1975 کی ہے اور حکام کی جانب سے میری عمر درست درج نہیں کی گئی۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ اگر شاہد آفریدی کا سال پیدائش 1975ء ہے تو 1996ء میں ان کی عمر 20 یا پھر 21 برس بنتی ہے۔دنیائے کرکٹ میں معتبر مقام رکھنے والی کتاب’ وزڈن‘ میں آج بھی 16 برس 217 دن کی عمر کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں کم ترین عمر میں سینچری بنانے کا اعزاز شاہد آفریدی کے نام ہے
واضح رہے آفریدی کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ سن 2014 میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کوری اینڈرسن نے توڑ دیا جبکہ اگلے ہی سال جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے اس ریکارڈ کو اپنے نام کر لیا تھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.