کراچی کے علاقے کلفٹن ميں ايک اور لڑکی کو مبينہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا گیا ملزمان اغواء اور ریپ کے بعد لڑکی شاپنگ مال کے سامنے چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی کے سیمپلز میڈیکل ایگزامنیشن کیلئے بھجوادیئے۔پولیس حکام کے مطابق پير کی رات ساڑھے 9 بجے کے قریب کلفٹن میں شاپنگ مال کے سامنے سے ڈبل کیبن میں سوار 2 نامعلوم ملزمان نے ٹرانسپورٹ کے انتظار میں کھڑی 22 سالہ لڑکی کو اغواء کیا
اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر واقع ایک بلڈنگ کی تیسری منزل پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان صبح ہوتے ہی لڑکی کو اسی مقام پر واپس چھوڑ کر فرار ہوگئے
متاثرہ لڑکی نے ون فائيو پر کال کرکے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید ریاض اکبر کے مطابق لڑکی کا بیان ریکارڈ کرکے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
پولیس نے متاثرہ لڑکی کا جناح اسپتال میں میڈیکل کرکے سیمپلز کیمکل ایگزمنیشن کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے جبکہ مال کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ملزمان کے حوالے سے کچھ شواہد ملے ہیں تاہم معلومات کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.