"جنرل ظہیر الاسلام نواز شریف کے خلاف بغاوت کرنا چاہتے تھے لیکن راحیل شریف نے ان کا منصوبہ ناکام بنادیا" سابق آرمی چیف کے بھائی کا تہلکہ خیز دعویٰ..............
سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کے بھائی شجاع نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ 2014 کے دھرنے کے دوران اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل ظہیرالاسلام بغاوت کرنا چاہتے تھے. لیکن آرمی چیف جنرل; راحیل شریف نے ان کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں ; گفتگو کرتے ہوئے شجاع نواز نے کہا کہ 2014; میں دھرنے کے دوران جنرل ظہیر الاسلام بہت زیادہ متحرک تھے ; اور نواز شریف کے خلاف بغاوت کرنا چاہتے تھے ، وہ اپنے; ہم خیال جرنیلوں اور کور کمانڈرز سے بھی بات کررہے تھے, لیکن جنرل راحیل شریف نے انہیں بروقت عہدے سے; ہٹا کر ان کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
شجاع نواز نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نئی کتاب " دی بیٹل فار پاکستان" میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا انٹرویو شامل کیا ہے۔ امریکی سفیر نے بتایا کہ اس وقت امریکی سفارتخانہ; جنرل ظہیر پر نظر رکھے ہوئے تھا، " ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ , ظہیرالاسلام ستمبر 2014 میں بغاوت کے لئے سرگرم تھے۔ آرمی چیف راحیل شریف نے ظہیرالاسلام کو عہدے سے ہٹاکر اس بغاوت کو; روکا۔ ظہیرالاسلام ( بغاوت کیلئے) کور کمانڈروں اور ہم خیال فوجی افسران سے بات کر رہا تھا۔ وہ بغاوت کرنے کے لئے تیار تھا۔ اگر راحیل شریف آمادہ ہوجاتے ; تو بغاوت ہوجاتی مگر راحیل شریف آمادہ نہیں تھے۔ لہذا ایسا نہیں ہوا۔"
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.