وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے ; "آن لائن خطاب کا انقلاب" سیاسی شعبدہ بازی قرار دے دیا۔
بابر اعوان نے نوازشریف کے آل پارٹیز کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن خطاب; کا انقلاب کھانے کی میز; سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کے لیے فِٹ اور عدالت کے لیے اَن فٹِ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔ نااہل، اشتہاری نوازشریف اپوزیشن کی سیاست مزید; تباہ کر دیں گے۔ مفرور شخص کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنانا اداروں , کی تضحیک ہے۔ نوازشریف کی حیثیت سزایافتہ مجرم سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف سے; ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں اے پی سی ; میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت دی تھی۔ بلاول کے رابطے کے بعد نجی ٹی وی جیو نیوز کی جانب سے; یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کریں گے تاہم احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.