Skip to main content

بریکنگ نیوز: بچوں کی ایک دفعہ پھر سے موجیں ،محکمہ تعلیم نے سکولوں کے حوالےسے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا


 لاہور :صوبہ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا 

 اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کے اوقات کار ساڑھے 7 بجے سے 1 بجے تک ہوں گے ۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق اسکولوں میں A اور B دو گروپ بنائے گئے ہیں ، اسکول ہفتے میں 6 دن لگیں گے ہر گروپ 3 دن آئے گا ۔جہاں گروپ A پیر ، بدھ اور جمعے کو اسکول آئیں گے جبکہ گروپ B منگل ، جمعرات اور ہفتے کو اسکول آئیں گے

 محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ 23 اور 30 ستمبر کو کھلنے والی جماعتیں بھی اسی شیڈول کے مطابق چلیں گی ، 15ستمبر کو نویں سے بارہویں جماعت تک کو کھولنے کی اجازت ہے 


یاد رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا تھا کہ 15ستمبر سے اسکول کھلنے کے بعد کوئی ڈبل کلاسز شروع نہیں کی جائیں گی بلکہ متبادل دنوں پر کلاسز ہوں گی اس سلسلے میں اگر کسی کلاس میں 40 بچے ہیں تو ان میں سے 20 ایک دن جائیں گے 


جبکہ باقی 20 اگلے دن اسکول جائیں گے جبکہ پیر تک نصاب تمام اساتذہ کو پہنچ جائے گا ۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اساتذہ اور والدین دونوں اپنا اپنا کردار ادا کریں ، ماسک کپڑے کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جسے روز دھوکر دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے 


 وہ والدین بنائیں کیونکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے جبکہ اسکولز کو سینی ٹائز کرنا اور باقی معاملات کو دیکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے وہ ہم کریں گے لیکن ماسک کے بغیر بچے کو اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ ہمارے لیے بچوں ، انے کے والدین اور اساتذہ کی زندگیاں بہت اہمیت کی حامل ہیں 


جن اسکولوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جائے گا انہیں بند کر دیا جائے گا ، پہلے ‏صرف تجویز تھی کہ تمام اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے لیکن اب جہاں کیسز بڑھنے کی اطلاع ہوگی صرف وہاں کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔