”سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی 20 میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ۔۔۔“ سرفراز احمد کا انکار اور پھر ’چبھنے‘ والی ٹویٹ کا آخر کیا معاملہ تھا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی...........

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے ”چبھنے“ والا ٹوئٹ کئے جانے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے , اور انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی 20 میچ کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد انگلینڈ کیخلاف ; سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ کھیلنے سے انکاری تھے کیونکہ میچ سے چند گھنٹوں قبل; سرفراز کو کھیلنے سے ; متعلق بتایا گیا تھا۔ سرفراز احمد تین گھنٹے پریکٹس کر کے تھک چکے تھے, اور تب انہیں بتایا گیا کہ وہ آج شام کو شیڈول میچ کھیل رہے ہیں۔
سرفراز احمد میچ کھیلنے سے ہچکچا رہے تھے کہ, کہیں کچھ انیس بیس ہو گیا تو وہ مشکل میں پھنس جائیں گے; اور پھر میچ کے بعد اسی تناظر میں انہوں نے چبھنے والا ٹویٹ بھی کیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ان کی تشویش دور کر دی ہے۔
مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ , کھلاڑی کو سیریز کا آخری میچ کھیلایا جائے تو تشویش ہوتی ہے اور اگر سرفراز احمد کی ; جگہ میں ہوتا تو شائد میں بھی یہی کرتا، بہرحال ہمیں سرفراز احمد کیساتھ کمیونی کیٹ کرنے ; کی ضرورت تھی . جس پر عمل کر لیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.