Skip to main content

وہ وقت جب وہاب ریاض نے زخمی آنکھ کیساتھ ٹیم کو میچ جتوایا، دلچسپ انکشاف کر دیا,................

وہ وقت جب وہاب ریاض نے زخمی آنکھ کیساتھ ٹیم کو میچ جتوایا، دلچسپ انکشاف کر دیا

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار انہوں نے زخمی آنکھ کیساتھ اپنی ٹیم کو میچ جتوایا تھا

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں مشتاق احمد کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک میچ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شعیب خان بائیں ہاتھ سے کھیلنے;;  والے ایک اچھے باز تھے ; جنہوں نے میرے اوور کی پہلی چار بالز پر چوکے مارے، پانچواں بال ڈاٹ ہوا اور  چھٹے بال پر انہوں نے شاٹ ماری تو گیند سیدھا میری طرف آیا جسے کیچ کرنے ; کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا اور گیند سیدھا میری آنکھ کی سائیڈ پر جا لگا۔ 

انہوں نے بتایا کہ میں نے فوراً اپنا ہاتھ چوٹ کی جگہ پر رکھ دیا   اور سب میرے پاس اکٹھے ہو گئے، میں نے اپنا ہاتھ  دیکھا تو اس پر خون نہیں تھا ,  لیکن جب دوبارہ چوٹ والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر دیکھا تو وہ خون سے بھر گیا ، اس وقت جیف لاسن کوچ تھے جو وہاں پہنچ گئے اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والے میرے ابا جان بھی پہنچ گئے۔ 

مجھے اندر لے جایا گیا اور 1122 والوں کو بلا لیا گیا، میں نے اپنی آنکھ کھول کر چاروں جانب دیکھ کر یہ تسلی کی کہ میری ویژن ٹھیک ہے اور پھر ڈاکٹر سے کہا کہ پٹی کر دیں مجھے اندر کھیلنے جانا ہے، ;  ڈاکٹر کہنے لگا کہ,  آپ کی آنکھ سوجی ہوئی ہے اور اس پر ٹانکے لگیں گے، آپ نہیں کھیل سکتے تو میں نے کہا کہ,  نہیں لگاﺅ گے تو ایسے ہی چلا جاﺅں گا۔ 

بہرحال ڈاکٹر نے ٹانکے لگائے اور میں دوبارہ میدان میں چلا گیا، باﺅنڈری;  پر فیلڈنگ کیلئے کھڑا ہوا اور بیٹسمین نے شاٹ لگائی تو گیند میری بائیں جانب آیا مگر میں دائیں جانب بھاگ گیا، مذکورہ میچ کے آخری 2;  اوورز میں حریف ٹیم کو 8 یا 9 کی اوسط کیساتھ رنز چاہئے تھے اور شعیب خان 84 کے انفرادی طور پر کھیل رہے تھے مگر ہم وہ میچ جیت گئے۔  

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔