Skip to main content

ایم کیو ایم کو کراچی کی ترقی اور خوشحالی ایک آنکھ نہیں بھاتی، جب بھی کچھ اچھا ۔۔۔۔پیپلز پارٹی بھی کھل کر میدان میں آگئی..........

 ایم کیو ایم کو کراچی کی ترقی اور خوشحالی ایک آنکھ نہیں بھاتی، جب بھی کچھ اچھا ۔۔۔۔پیپلز پارٹی بھی کھل کر میدان میں آگئی

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو کراچی کی ترقی اور خوشحالی ایک آنکھ نہیں بھاتی،  جب بھی کراچی شہر کے لے کچھ اچھا ہورہا ہوتا ہے، ایم کیو ایم اس پر اپنی میلی نظر ڈالنے لگتی ہے،ایم کیو ایم کے پیٹ میں درد اس لئے ہورہا کہ یہ 11 سو ارب کا کراچی پیکج سابق میئر کے خزانے میں کیوں نہیں گیا؟۔

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کی ;  پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل   سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ ,  ایم کیو ایم جس کراچی پیکج کی مخالفت کررہی یہ اسی کوارڈینشن کمیٹی کے تحت ہے,   جس میں ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر اسکے رکن ہیں اور اس پیکج کو وزیر اعلی سندھ لیڈ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پیٹ میں درد اس لئے ; ہورہا کہ,  یہ 11 سو ارب کا کراچی پیکج سابق میئر کے خزانے میں کیوں نہیں گیا.  تاکہ اسکا حشر بھی اسی 50 ارب کی طرح ہوجاتا جو سندھ حکومت نے کے ایم سی کو گزشتہ 4 سالوں میں دیئے لیکن کراچی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی الیکشن نزدیک ہوتا ہے,  ایم کیو ایم لسانی سیاست کو ہوا دینے لگتی ہے لیکن اب کراچی کے باشعور شہری ایم کیو ایم کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے، اب وہ اچھی طرح سے;  سمجھ گئے ہیں کہ,   ایم کیو ایم نے گزشتہ 36 سالوں میں کراچی شہر کو تباہ و  برباد کرنے میں جو کارنامے انجام دیے ہیں وہ کھلی کتاب کی طرح عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ , کراچی پیکج کو وزیر اعلی سندھ لیڈ کریں گے،اس پیکج کے ذریعے.   جس میں سندھ حکومت کا حصہ 70 فیصد ہے کراچی کو شاندار;   ترقی سے ہمکنار کیا جائے گا اور عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔