
مغربی لندن کے مقامی فٹ بال میچ میں ریفری کو مکوں سے زخمی کرنے والے کھلاڑی پر 10 سال کی پابندی عائد کر; دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلش سرزمین پر فٹ بال کا عام میچ اس وقت خاص بنا , جب ریڈ کارڈ دکھانے والے ریفری ستیام ٹوکی پر قاتلانہ حملہ کر دیا گیا۔ مکوں کے وار سے زخمی ریفری کو فوری طبی امداد دی گئی جبکہ وحشی ; فٹ بالر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ حکام نے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والے فٹ بالر پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی ہے, اور اب وہ فٹ بال کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اس قسم کا; ایک واقعہ روس میں بھی پیش آیا تھا جہاں ریڈ کارڈ دکھانے پر سابق قومی کپتان نے پٹائی کرکے ریفری کو ہسپتال; پہنچا دیا تھا۔ یہ واقعہ ماسکو میں کھیلے گئے , ایک فٹ بال میچ کے دوران پیش آیا تھا. جہاں روس کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان شیروکوف نے ریفری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں کئی گھنٹے ہسپتال میں رہنا پڑا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.