پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے نواحی گاؤں ریتڑہ کی بستی لاشاری کے رہائشی ایک شخص نے تھانہ ریتڑہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب دو ملزمان فیاض احمد اور الہی بخش نے گھر کی دیوار پھلانگ کر میری اہلیہ کو پہلے تشدد کانشانہ بنایا اور پھر باری باری جنسی زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے متاثرہ خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ سمیت ڈی این اے کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوادئیے۔ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔واقعہ کے خلاف متاثرہ خاتون کے لواحقین نے احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف کے حصول میں مدد کی اپیل کی۔ یاد رہے کہ عثمان بزدار کا تعلق تونسہ سے ہے اور وہ اسی حلقے سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے, میں برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی. جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ; بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.