لاہور نالج پارک کمپنی کے سی ای او کے لئے کتنی درخواستیں موصول ہوئیں اور حکومت کس امیدوار کو تلاش کر رہی ہے؟تفصیلات جانئے................
لاہور نالج پارک کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کمیٹی روم ہیڈ آفس نالج پارک میں منعقد ہوا ،صوبائی وزیر ہائیر; ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے; اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئرمین لاہور; نالج پاک کمپنی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرام خان،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ارم بخاری ; ،ممبر ایجوکیشن پی ; اینڈ ڈی خالد سلطان، سی ای او ڈاکٹر کامران شمس،ڈپٹی سیکرٹری فنانس عارف نیازی، سی ایف او عبدالخلیل، عبد الرزاق اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر کامران شمس نے بتایا کہ , کمپنی کے ; مستقل سی ای او کی تقرری کے لئے کمپنی کو مجموعی طور پر 131 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں . امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد 78 امیدوار اہلیت کے معیار پر پورے اترے ہیں۔جن کی مزید شارٹ; لسٹنگ کر کے اہل امیدواروں کوانٹرویو کے لئے بلایا جائے گا۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے ; اس موقع پر کہا کہ , لاہور نالج پارک کمپنی کی اس اہم ذمہ داری کے لیے اعلی تعلیم یافتہ اور پروفیشنل امیدوار کو تلاش کیا جائے اور تقرری کے اس سارے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ لاہور نالج پارک کمپنی کے جاری منصوبوں میں 80 فیصد سول ورکس مکمل ہو چکا ہے. اور دیگر 20فیصد پر کام قانونی مسائل کی وجہ سے سست روی کا شکار ہے . جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ سول ورکس میں معیار اور کوالٹی پر کمپرومائز نہ کیا جائے, اور قانونی مسائل کو حل کرنے کے لیے; لیگل ایڈوائزر کو ہدایت جاری کی جائے کہ, وہ عدالتوں میں جاری کیسز کو قانونی طریقے سے جلد سے ; جلد حل کروائے۔ تاکہ اس منصوبے کو جلد سے جلد عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ ; یاسر ہمایوں نے کہا کہ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت بہترین تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ, ہائی ٹیک انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ; انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے تاکہ انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے; لئے مائل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی; کی بدولت ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور نوجوانوں کو عالمی معیارکی تعلیم کے ساتھ ساتھ ملازمت کے بہترین مواقع بھی میسر آئیں گے-بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 41 ویں اجلاس میں کمپنی کے سالانہ آڈٹڈ اکاؤنٹ 2019ء کی منظوری دی گئی اور; آئندہ ایک سال کے لئے آڈیٹر کے تقرر کو توسیع دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.