''کوئی مقرر اہل بیت ،صحابہ کرام ،خلفائے راشدین اور ازواجِ مطہراتؓ کی توہین یا تکفیرنہیں کرےگا،،.................
ایوانِ صدر میں ہونے والی وحدت امت کانفرنس میں مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام نے مذہب کے نام پردہشت گردی،انتہاپسندی،; فرقہ وارانہ تشدد اور قتل وغارت کو خلافِ اسلام قرار دیا ہے۔اسلام آباد میں وحد ت اُمت کانفرنس کا انعقاد ہوا ; جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے; والے علمائے کرام اور مشائخ نے; شرکت کی،کانفرنس کا مقصد اتحاد بین المسلمین کا فروغ اور فرقہ واریت کا تدارک تھا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کےمطابق کانفرنس کے; اختتام پر اعلامیہ جاری گیا جس میں تمام علما نے توہینِ اہلِ بیت کرنے والے مقرر،خطیب،ذاکریا واعظ سے اعلانِ لاتعلقی کیا گیا اور کہا گیاکہ کوئی مقرر صحابہ کرام ،خلفائے راشدین اور ازواجِ مطہراتؓ کی توہین، تکفیرنہیں کرےگا، توہین کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ, مذہب کےنام پردہشت گردی،انتہاپسندی، فرقہ وارانہ تشدد،قتل وغارت خلافِ اسلام ہے ، تمام مکاتبِ فکر مذہب کے نام پردہشت گردی سےاعلانِ لاتعلقی کرتے ہیں، کسی بھی ; اسلامی فرقے کو کافر قرار نہ دیا جائے اور کسی بھی ; مسلم یا غیر مسلم کو ماورائے; عدالت واجب القتل قرار نہ دیا جائے جب کہ, شرانگیز، دل آزار کتابوں، پمفلٹوں اور تحریروں کی اشاعت،تقسیم وترسیل نہ ہو۔ قرآن وسنت کی روشنی میں دیاجانے; والافتویٰ ہی معتبر ہوگا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.