"اگر سی سی پی او کو نہ ہٹایا گیا تو تحریک انصاف کی ایک اہم ترین شخصیت استعفیٰ دے دے گی" حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ
اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر سی ; سی پی او لاہور کو نہ ہٹایا گیا تو تحریک انصاف کی ایک اہم ترین شخصیت استعفیٰ دے دے گی۔
نجی ٹی وی پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ, ایک ملاقات میں اسد عمر نے کہا تھا کہ سی سی پی او کا بیان غیر ضروری ہے, لیکن غیر قانونی نہیں ہے۔ اس بیان پر بہت زیادہ بحث ہوئی، اس کے بعد کچھ وزرا نے اعلیٰ حکام کو بتایا کہ سی سی پی او کا بیان غیر قانونی ہے، انہوں نے وہ قانون بھی پیش کیا، اسی قانون کے تحت شوکاز ; نوٹس دیا گیا ہے۔
حامد میر نے کہا کہ سی سی پی او عمر شیخ کو کچھ طاقتور لوگ سپورٹ کر رہے ہیں لیکن حکومت کے اندر ہی ; ان کی بہت زیادہ مخالفت بھی کی جارہی ہے ۔ تحریک انصاف کی ایک انتہائی اہم ترین شخصیت نے اس معاملے پر دوستوں سے مشاورت کررہی ہے کہ وہ اس حکومت میں رہیں یا نہ رہیں، وہ استعفیٰ دینے کے بارے میں صلاح مشورہ کر رہے ہیں۔ اگر سی سی پی; او گھر نہ گئے تو پنجاب کی اہم ترین شخصیت جو کہ ان سے بہت اہم اور اونچے عہدے پر ہے، وہ گھر چلی جائے گی، اس شخصیت کا تعلق ;;تحریک انصاف سے ہے; اور یہ وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.