لاہور”مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جن کو عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر نیب نے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے
جہاں ایک طرف ان کی گرفتاری پر لیگی رہنماؤں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے
وہیں دوسری طرف ن لیگ کے مخصوص دھڑے کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہےاحتساب عدالت میں شہباز شریف
کی پیشی کے موقع پر ن لیگ کے متعدد رہنما کمرہ عدالت میں موجود تھے،
ان رہنماؤں میں مریم نواز کی بہت ہی قریبی حنا بٹ ، عظمی بخاری اور سائرہ تارڑ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں،
جن کے چہروں پر شہباز شریف کی گرفتاری کا حکم آنے پر مسکراہٹ بکھر گئی۔تاہم کمرہ عدالت میں تینوں کے چہروں کو دیکھ کر واضح طور پر محسوس ہو رہا تھا
کہ ان کو شہباز شریف کے گرفتار ہو کر جیل جانے کا دکھ ہے یا خوشی، عدالت کے شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کے احکامات آتے ہی تینوں لیگی خواتین کے چہروں پر اطمینان بخش مسکراہٹ بکھر گئی
واضح رہے کہ پچھلے چند ہفتوں سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے درمیان پارٹی کی صدارت کو لے کر کھینچا تانی کی خبریں منظر عام پر تھیں
جن کی دونوں لیگی رہنماؤں کی جانب سے تردید کی گئی تھی، تاہم شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کچھ لیگی چہرے کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.