جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں ریپ سے متاثرہ ; ایک لڑکی نے پنجاب پولیس کی بے حسی سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق محنت کش کی بیٹی کو گزشتہ روز بااثر شخص لقمان نے کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ کے والد نے واقعے کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکار ٹال مٹول سے کام لیتے رہے, اور اس کے چکر کٹواتے رہے. جس سے دلبرداشتہ ہو کر متاثرہ لڑکی نے سپرے پی کر خود کشی کرلی۔
متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق اس کی بیٹی نے , خود سوزی سے پہلے ایک تحریری پیغام بھی چھوڑا ہے . جس میں اس نے کہا ہے کہ, " ابا کل آپ سر اٹھا کر جیو گے۔"
متاثرہ لڑکی کی خود کشی کے بعد ڈی پی او بہاولپور متعلقہ تھانے میں پہنچے اور اہلکاروں ; کی سرزنش کی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ, پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی; کارروائی کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.