بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں خواجہ سرا کو چھیڑنے والے پولیس افسرکو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق کولکتہ کے بو بازار میں ایک خواجہ سرا روزانہ رات کو ایک کیفے پر چائے پینے آتا ہے۔ گزشتہ رات وہ اپنے; ساتھی خواجہ سرا کے ساتھ آیا چائے; پی کر واپس اپنی گاڑی میں بیٹھ کر جانے لگا ; تو ایک شخص نے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔ اس شخص نے خود کو پولیس افسر بتایا کہ اور خواجہ سرا کو گاڑی سے; اتارنے کی کوشش کی۔
خواجہ سراؤں کی چیخ و پکار سن کر ایک خاتون نے; پولیس ہیلپ لائن پر کال کردی ، پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو انہوں نے ملزم کو "سر" کہہ کر; مخاطب کیا۔ بعد ازاں خواجہ سرا نے افسر کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی۔
تحریری درخواست پر تحقیقات شروع ہوئیں تو پتا چلا کہ , پولیس افسر نشے میں دھت تھا۔ حکام بالا نے نشئی ; افسر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.