فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 49 صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے; تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے; بنیاد الزام تراشی کرنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف شواہد کی بنیاد پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز; کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف شواہد کی بنیاد پر; سخت ایکشن لیا جائے گا، سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے ;سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جن افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ; ان میں کالم نویس عمار مسعود، صحافی اعزاز سید، اسد طور، ابتیاہم افغان، مرتضیٰ سولنگی اور عمر چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ مذکورہ سوشل میڈیا صارفین ; کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.