جنوبی ایشیا کا خوبصورت جزیروں پر مشتمل ملک ”مالدیپ“ کی سیر کرنے دنیا بھر سے لوگ جاتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے لوگ جنہیں سمندر، جزیروں، ڈائیونگ، سی فوڈ وغیرہ سے خاص دلچسپی ہے، وہ اس ملک کی طرف سفر کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے اردگرد سری لنکا اور انڈیا جیسے ممالک ہیں۔ مالدیپ کو رقبے اور آبادی دونوں کے اعتبار سے ایشیا کا سب سے چھوٹا ملک مانا جاتاہے۔ اس کا دارالحکومت ”مالے“ ہے، جوکہ مالدیپ کا سب سے بڑا شہر ہے، یہاں ملک کے انتظامی امور دیکھے جاتے ہیں،اسی کو ملک کا اقتصادی مرکز مانا جاتاہے، ساتھ ہی یہاں تجارتی بندرگاہ بھی موجود ہے۔ |
شہر میں ایک جدید ویلانا انٹرنیشنل ائیر پورٹ بنایاگیاہے، جہاں تک پہنچنے کیلئے بھی سمندری راستہ ہی اختیار کرنا پڑتاہے۔ یہ جان کر سب کو حیرانی ہوگی کہ یہاں سیاحوں کو ملک کے دوسرے مقامات، جزیروں اور ریزورٹس پرپہنچانے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی سی پلین سروس چلائی جاتی ہے، یہ سروس ٹرانس مالدیوین ائیر ویز چلاتی ہے۔ جب چھوٹے کم سیٹوں والے جہاز سمندرکے نیلگوں پانی کے اوپر سے گزرتے ہیں تو کئی مرتبہ ایسا لگتاہے کہ جہاز سمندر کی سطح پر اُڑ نہیں رہے، بلکہ چل رہے ہیں۔ |
وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;, طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے ; اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ; بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے; اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,; بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,; کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,; موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.